پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 57.53 پوائنٹس کی کمی سے 33022.87 پوائنٹس پر بند
پیر 21 مارچ 2016 20:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 57.53 پوائنٹس کی کمی سے 33022.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 57.53 پوائنٹس کی کمی سے 33022.87 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 66.08 پوائنٹس کی مندی سے 19308.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 43.63 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 55.29 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 110.67 پوائنٹس کی کمی سے 14587.65 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 75.77 پوائنٹس کی مندی سے 12366.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
آل شیئر اسلامک انڈیکس 1.74 پوائنٹس کی کمی سے 15515.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 156 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 160 روپے کے اضافے سے 3360 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 40 روپے کی تیزی سے 1690 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 281.66 روپے کی مندی سے 6418.33 روپے اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت بھی 216.50 روپے کی کمی سے 4980 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دیوان موٹرز کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 22 لاکھ 71 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 9.16 روپے سے شروع ہو کر 9.77 روپے پر بند ہوئی جبکہ بینک آف پنجاب کے 69 لاکھ 22 ہزار 500حصص کے سودے 9.10 روپے سے شروع ہو کر 9.03 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 12 کروڑ 29 لاکھ 96 ہزار 640 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 24 کروڑ 36 لاکھ 96 ہزار 665 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 68 کھرب 82 ارب 68 کروڑ 73 لاکھ 85 ہزار 658 روپے سے کم ہو کر 68 کھرب 58 ارب 77 کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار 478 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 145 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 37 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 50 لاکھ 91 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.