وفاقی وزیراطلاعات کو خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی نظر نہیں آرہی ،پرویزخٹک

خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آبادپولیس کو 5ہزار ،وہاں کے اسٹیڈیم کیلئے 2ہزار پودے دئیے ہوئے ہیں ،پرویزرشیداگریہاں نہیں آسکتے تووہاں جا کردیکھ لیں،،وزیراعلی خیبرپختونخوا کا تقریب سے خطاب

پیر 21 مارچ 2016 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کو خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی نظر نہیں آرہی ، اسلام آبادپولیس کو صوبائی حکومت نے پانچ ہزار اور وہاں کے اسٹیڈیم کیلئے دوہزار پودے دئیے ہوئے ہیں ،پرویزرشیداگریہاں نہیں آسکتے تووہاں جا کردیکھ لے ، ہم پودے لگا کر پاکستان کامستقبل روشن کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلی للمہ میں ایک لاکھ دس ہزار پودے لگا کرشجرکاری مہم کا آغاز کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلی پرویزخٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو نوجوان شجر کاری مہم میں حصہ لیکر پودے لگا رہے ہیں وہ پاکستان کا مستقبل بنا رہے ہیں بلین ٹری سونامی کیلئے صوبائی حکومت پانچ ارب روپے خرچ کررہی ہیں درخت لگانے سے ماحول اور موسم میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس سے ہماری معیشت بھی مضبوط ہوگئی وزیراعلی پرویزخٹک نے کہا کہ اس سال آخر تک پچاس کروڑ پودے لگائے جائے گئے جبکہ اپنی حکومت کے اختتام تک پورے صوبے میں ایک ارب دس کروڑ پودے لگائے جائے گئے انہوں نے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرکو خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی مہم دیکھائی نہیں دے رہی صوبائی حکومت اسلام آباد پولیس کو پانچ ہزار اور وہاں اسٹیڈیم کیلئے دوہزار پودے دے چکی ہیں وفاقی وزیرخیبرپختونخوا تو نہیں آتے وہاں جاکر دیکھ لے ۔

متعلقہ عنوان :