کوہلو میں ایف سی، حساس اداروں کا سرچ آپریشن ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 12شرپسند ہلاک

پیر 21 مارچ 2016 19:45

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء ) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فرینٹیئرکور اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 12شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے،ملزمان ملزمان ٹارگٹ کلنگ،فورسزپرحملوں اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کیمطابق کوہلو میں فرنٹئیرکور نے حساس اداروں کے ساتھ سرچ آپریشن کیا، اس دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے شرپسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 12شرپسند ہلاک ہوگئے، ہلاک شرپسند، ٹارگٹ کلنگ، فورسزپرحملوں، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہم کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے، ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی تاحال جاری ہے، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت فورسز کے گھیرے میں ہے اور فائرنگ جاری ہے۔اور آخری اطلاع ملنے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :