امانت علی کے بعد امیتابھ بچن کا بھارتی ترانہ غلط پڑھنے کا انکشاف

امانت علی نے قوم سے معافی مانگی ، امیتابھ کیخلاف نئی دہلی میں مقدمہ درج کرادیا گیا امیتابھ بچن نے ترانے میں موجود کئی الفاظ کو صحیح طور سے ادا نہیں کیا، اداکار پر ترانہ پڑھنے کے چا ر کروڑ روپے لینے کا بھی انکشاف `

پیر 21 مارچ 2016 19:27

امانت علی کے بعد امیتابھ بچن کا بھارتی ترانہ غلط پڑھنے کا انکشاف

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی ٹونٹی میچ کے آغاز میں ایڈن گارڈنز میں پاکستانی قومی ترانہ میں مبینہ غلطیاں کرنے پر گلوکار شفقت امانت علی کو گذشتہ تین دنوں میں بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر قومی ترانہ میں مبینہ غلطیاں کرنے اور پاکستانیوں کے جذبات مجروح کرنے پر شفقت امانت علی نے تمام مداحوں اور پاکستانیوں سے معافی بھی مانگی۔

لیکن اب بھارتی قومی ترانہ پڑھنے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے خلاف بھی مبینہ طور پر ترانہ غلط پڑھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن کے خلاف بھارتی قومی ترانہ میں کی گئی مبینہ غلطیوں کے پیش نظر نئی دہلی کے اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں کہا گیا کہ امیتابھ بچن نے ترانے میں موجود کئی الفاظ کو صحیح طور سے ادا نہیں کیا۔

مزید یہ کہ ترانہ پڑھنے کا 52 سیکنڈز کا مقرر کردہ وقت بھی بڑھا کر ایک منٹ اور بائیس سیکنڈ کیا گیا۔ یاد رہے کہ امیتابھ بچن سے متعلق یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے قومی ترانہ پڑھنے کے عوض 4 کروڑ روپے وصول کیے تاہم بعد ازاں امیتابھ بچن اور دیگر ذرائع نے بھی اس افواہ کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کر دی۔ ۔