ساہیوال ‘تیزرفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی ‘ایک نوجوان جاں بحق ‘عورت سمیت 5 زخمی

پیر 21 مارچ 2016 18:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) تیزرفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی ‘ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ‘عورت سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بگڑی پل کے قریب تیزرفتار کار نمبری4244/LEB ایک موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہو ئے بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 86/6-Rکارہائشی محمد سمیع موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک عورت سمیت6افراد عذرا بی بی ‘زاہد ‘ساجد ‘نعیم ‘مزمل اور ایک نامعلوم زخمی ہو ئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122 نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :