پنجاب میں لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے کسانوں کو لائیو سٹاک سروسز کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل کیا جا رہا ہے ‘انہیں گھر کی دہلیز پر ضروری سہولیات اور مشورے دیے جا رہے ہیں

صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران کا تقریب سے خطاب

پیر 21 مارچ 2016 18:43

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ پنجاب میں لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے کسانوں کو لائیو سٹاک سروسز کی فراہمی کے ایک جامع پروگرام پر عمل کیا جا رہا ہے جس کے تحت انہیں گھر کی دہلیز پر ضروری سہولیات اور مشورے دیے جا رہے ہیں تا کہ لائیو سٹاک کی پیداوار میں اضافہ ہو اور کسانوں کو آمدنی کے اضافی ذرائع میسر آ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ضلع کونسل ہال میں محکمہ لائیوسٹاک کی فیلڈ فارمیشن کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ضلع ساہیوال میں محکمہ کے اے آئی ٹیکنیشنز کو 74 موٹر سائیکل تقسیم کیے گئے۔۔تقریب میں ڈی او سی احمد خاور شہزاد ،ای ڈی او زراعت چوہدری اختر علی اور ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مصطفے نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی تقسیم سے محکمے کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا اور زمینداروں کو جانوروں کی دیکھ بھال اور صحت کے معاملات کو حل کرنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :