(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نوراکشتی سے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتیں ‘دونوں ایک سکے کے دو رخ ہے ‘کر پشن حکمرانوں کا شوق بنتی جا رہی ہے ‘حکمرانوں کی توجہ غر یب عوام کی ٹانگیں کھینچنے پر مر کوز ہے ‘ حکمران ملک اور قوم کی بجائے اقتدار بچانے کو تر جیح دے رہے ہیں جسکے لیے مک مکاؤکی سیاست بھی کر رہے ہیں ‘تحر یک انصاف کے دھر نوں نے عوام کو سیاسی شعور دیا ہے ‘عمران خان ہی اس ملک کی قسمت بدلیں گے ‘حکمران پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کر یں

سابق گور نر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور کا مسیحی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب

پیر 21 مارچ 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ۔2016ء) سابق گور نر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نوراکشتی سے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتیں ‘ دونوں ایک سکے کے دو رخ ہے ‘کر پشن حکمرانوں کا شوق بنتی جا رہی ہے ‘حکمرانوں کی توجہ غر یب عوام کی ٹانگیں کھینچنے پر مر کوز ہے ‘ حکمران ملک اور قوم کی بجائے اقتدار بچانے کو تر جیح دے رہے ہیں جسکے لیے مک مکاؤکی سیاست بھی کر رہے ہیں ‘تحر یک انصاف کے دھر نوں نے عوام کو سیاسی شعور دیا ہے ‘عمران خان ہی اس ملک کی قسمت بدلیں گے ‘حکمران پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کر یں ۔

وہ تحر یک انصاف کے مسیحی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرچیئر مین تحر یک انصاف کے ایڈ وئزر عبد العلیم خان ‘اقلیتی رکن کامران پر ویز ‘جارج کلائمٹ ‘سید سجاد حیدر شاہ سمیت دیگر بھی وموجود تھے سابق گور نر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے ہمیشہ نوراکشتی کرتیں ہیں مگر حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ وہ قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے اور قوم بھی دونوں ڈراموں کے جھانسے میں نہیں آئیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری دھر نوں پر ڈال رہی ہے مگر وہ بتائے دھر نوں کے بعد کون سا تیرا مارا ہے ؟انہوں نے کہا کہ عمران خانب کی قیادت میں تحر یک انصاف کی سیاسی جدوجہد میں جلسے ‘جلو س ‘ ریلیوں اور دھر نوں نے قوم کو سیاسی شعور دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کا بچہ بچہ تحر یک انصاف کے ساتھ ہے اور حکمران جو مر ضی کر لیں آنیوالا وقت انکی سیاست کے خاتمے اور تحر یک انصاف کے اقتدار میں آنے کا وقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پہلے ہی قوم کو پٹرولیم مصنوعات میں کمی کر کے وہ ریلیف نہیں دیا جسکے وہ حقدار ہیں مگر اب حکمرانوں کو پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3روپے کا اضافہ نہیں کر نا چاہیے بلکہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے خود عوام اور ملک کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں مگر اپنی اصلاح کر نے کی بجائے تحر یک انصاف پر تنقید کر کے اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں مگر عوام حق اور سچ کے ساتھ ہے حکمرانوں کے خلاف عوامی نفرت میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے جو عوام کا حکمرانوں کی پالیسوں پر عدم اعتماد کا منہ بو لتا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :