بھارتی خفیہ اداروں اور گجرات پولیس نے مرکزی وزارت داخلہ کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستان سے گجرات کے ذریعے بھارت داخل ہونے والے 10دہشتگردوں کی نشاندئی ہوئی نہ ہی کسی کو ہلاک کیا گیا ہے تمام سرحدی ریاستیں چوکس ہیں،جیش محمد یا لشکر طیبہ سمیت کسی بھی جہادی گروپ کی طرف سے بڑے پیمانے پر سرحد پار دراندازی کا کوئی اشارہ یا ثبوت نہیں ملا،بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف

پیر 21 مارچ 2016 18:40

بھارتی خفیہ اداروں اور گجرات پولیس نے مرکزی وزارت داخلہ کے دعوے کا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) بھارتی انٹیلی جنس اداروں اور گجرات پولیس نے مرکزی وزارت داخلہ کے 10پاکستانی عسکریت پسندوں کے گجرات کے ذریعے بھارت داخل ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جیش محمد یا لشکر طیبہ سمیت کسی بھی جہادی گروپ کی طرف سے بڑے پیمانے پر سرحد پار دراندازی کا کوئی اشارہ یا ثبوت نہیں ملا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ اداروں اور گجرات پولیس نے مرکزی وزارت داخلہ کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا ہے کہ پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے 10میں سے 3 عسکریت پسندوں کو گجرات میں ہلاک کردیا گیا ہے ۔۔ملک کی خفیہ ایجنسیوں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ان نام نہاد 10دہشتگردوں میں سے کسی کی نہ تو نشاندئی ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کو ہلاک کیا گیا ہے تمام سرحدی ریاستیں چوکس ہیں۔

جیش محمد یا لشکر طیبہ سمیت کسی بھی جہادی گروپ کی طرف سے بڑے پیمانے پر سرحد پار دراندازی کا کوئی اشارہ یا ثبوت نہیں ملا۔واضح رہے کہ پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے پانچ مارچ کو اپنے بھارتی ہم منصب اجیت دوول کوپاکستان سے 10عسکریت پسندوں کے بھارت میں داخل ہونے کی معلومات فراہم کی تھی جس پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی ۔