افغان پولیس نے صوبہ ننگرہار سے 10پاکستانی شہریوں کو گرفتارکرلیا

پیر 21 مارچ 2016 18:40

افغان پولیس نے صوبہ ننگرہار سے 10پاکستانی شہریوں کو گرفتارکرلیا

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) افغان پولیس نے مشرقی صوبہ ننگرہار سے 10پاکستانی شہریوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس چیف کے ترجمان کرنل حضرت حسین مشرقی وال کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریو ں کو ضلع رودات کے علاقے سے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا ہے ۔ان افراد کو بغیر دستاویزات کے افغانستان میں رہائش پذیر ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے عسکریت پسندوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطوں کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :