آرمی چیف سے ارجنٹائن کے سبکدوش ہونیوالے سفیرروڈلفومارٹن کی ملاقات، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف …… پاکستان خطے میں امن کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے، مارٹن کی گفتگو

پیر 21 مارچ 2016 18:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ارجنٹائن کے سبکدوش ہونے والے سفیرروڈلفومارٹن نے ملاقات کر کے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن کیلئے اقدامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ارجنٹائن کے سبکدوش ہونے والے سفیرروڈلفومارٹن نے جی ایچ کیو کا دورہ اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ارجنٹائن کے سفیر روڈلفو مارٹن نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :