پاکپتن ، مختلف واقعات میں تین خطرناک اشتہاری مجرم پولیس کو چکمہ دیکر فرار

پیر 21 مارچ 2016 18:30

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) مختلف واقعات میں تین خطرناک اشتہاری مجرم پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گئے ۔ بتا یا گیا ہے کہ پولیس نے گاؤں89/eb میں چوری کے مقدمہ کے اشتہاری مجرم ندیم عرف دیمی کی گرفتار کے لئے ریڈ کیاتو عمران مانی نے بھگا دیا۔

(جاری ہے)

فتح چوک کے قریب پولیس نے ڈکیتی کے اشتہاری مجرم ارشد علی کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو رشید نے اشتہاری مجرم کو بھگا دیا ۔جبکہ پولیس نے قتل کے اشتہاری مجرم نیازاحمد کی گرفتاری کے لئے 12/eb میں ریڈ کیا تو غلامنبی نے بھگا دیا ۔پولیس نے اشتہاری مجرمان تعاقب کر کے انہیں گرفتار کر نے کی بجائے فرار ہو نے مدد دینے والے تینوں افراد کو گرفتار کر کے الگ الگ مقد مات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :