چکوال، بارش کے دوران موٹر سائیکل پھسلنے کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے

پیر 21 مارچ 2016 18:29

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) بارش کے دوران اور بارش کے بعد موٹر سائیکل پھسلنے کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ونگز کالج جہلم روڈ کے قریب موٹر سائیکل پھلسنے سے مشتاق احمد ولد عبدالمجید شدید زخمی ہوا جبکہ نیلہ روڈ پر قصبہ مینگن کے قریب انیلہ زوجہ جعفر عباس موٹر سائیکل پھلسنے سے زخمی ہوئی ۔ اسلامیہ چوک بھون روڈ پر انتصار حسین شاہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ زین ولد ممتاز ، عباس ولد غلام عباس ، قصبہ ستوال چوآ روڈ پر موٹر سائیکل ٹکرانے سے زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو1122نے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا ۔

متعلقہ عنوان :