کلمہ طیبہ کے رشتے کو مضبوط کئے بغیر مسلمان آپس میں متحد نہیں ہو سکتے ‘ ذکر اﷲ مجاہد

ملک کو سیکولر ریاست بنانے کا خواب دیکھنے والے کبھی بھی اپنے عزم میں کامیاب نہیں ہوں گے

پیر 21 مارچ 2016 18:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کے رشتے کے بغیر مسلمان آپس میں متحد نہیں ہو سکتے ہیں، دنیا کے تمام مسلمانوں کا نیو کلیس کلمہ طیبہ ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے زون 151کے کرپشن فری پاکستان مہم کے کیمپ کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ کیمپ میں موجود جماعت اسلامی زون 151 کے امیر محمد اسلم شاہین ، سیکرٹری زون 151 احمد سلمان بلوچ و دیگر عہداران نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپﷺ کی حیات طیبہ ہر عہد کا نصاب ہے۔ عجز وانکساری کے پیکر کی حیثیت سے نبی اکرم ؐنے ہم سب کے لئے زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں آج بھی مسلمانوں کی عزت ، جان ،مال غیر محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

قرارداد پاکستان اور خطبہ الہٰ آباد ہندوستانی مسلمانوں کی وہ اجتماعی آواز تھی جن کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔

اسلامی اور نظریاتی ملک کے قیام کا مقصد یہاں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق ایک پاکیزہ معاشرے کا قیام تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کوآپس میں قومیت اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کر کے فساد کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ملک کو سیکولر ریاست بنانے کا خواب دیکھنے والے کبھی بھی اپنے عزم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :