نوجوانوں کی طاقت سے ملک کو فلاحی ،خوشحالی اوراسلامی پاکستان بنائیں گے،عنایت اﷲ خان
نوجوانوں کیساتھ ملکر ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے نجات ،ملک کوفلاحی خوشحال واسلامی پاکستان بنائیں گے،سینئروزیرخیبرپختونخوا
پیر 21 مارچ 2016 18:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیربلدیات ودیہی ترقی عنایت اﷲ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے نجات اورملک کوفلاحی خوشحال اوراسلامی پاکستان بنائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے براول دیربالا میں ایک بڑے یوتھ کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اﷲ ،جے آئی یو تھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گندل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان حافظ ساجد انور ضلعی امیر حافظ حنیف اﷲ اورکثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
عنایت اﷲ نے کہا کہ پاکستان میں انسانی وسائل اورٹیلنٹ کی معدنی اورانسانی وسائل اورٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن ماضی میں کرپٹ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہ کرسکااورملک کو آج صالح دیانت دار اہل قیادت کی ضرورت ہے جو صرف جماعت اسلامی نے فراہم کرسکتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف ایک ملک گیر مہم شروع کی ہے ۔
اس مہم کے دوران دیگر سرگرمیوں کے علاوہ صوبے میں 5 لاکھ نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کاممبر بنایاجائیگا اوریہ نوجوانان 2018 الیکشن میں جماعت اسلامی کے دست بازو بن جائنگے اورجماعت اسلامی اسی الیکشن میں صوبے کی سب سے بڑی پارٹی کے طورپر سامنے آئے گی۔ یوتھ کنونشن سے ضلع ناظم دیر بالاصاحبزادہ فصیح اﷲ کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.