Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت نے ڈھائی سال میں انقلابی اصلاحات کی ہے ،سردار سورن سنگھ

68سالوں سے حکمرانوں نے پوری قوم کو یر غمال بنایا ہے ،صرف پانچ فیصد لوگ ملک میں مزے لوٹ رہے ہیں، معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے

پیر 21 مارچ 2016 18:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سردار سورن سنگھ نے کہا ہے کہ گذشتہ 68سالوں سے حکمرانوں نے پوری قوم کو یر غمال بنایا ہے جبکہ صرف پانچ فیصد لوگ ملک میں مزے لوٹ رہے ہیں۔ اس لئے غریب عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے تحریک انصاف ان زنجیروں کو توڑ نا چاہتی ہے،جن میں غریب عوام کو جکڑاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر گزشتہ حکومتوں کا موجودہ دورسے موازنہ کیا جائے،تو تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ڈھائی سال میں وہ انقلابی اصلاحات کی ہیں جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کیں۔جن میں پٹوار،پولیس اور ہسپتالوں کے اصلاحات سر فہرست ہیں جبکہ میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے تمام سرکاری اداروں کوواضح احکامات کئے ہیں تاکہ ملک میں غریب اور امیر کے فرق کا خاتمہ ہوسکے۔

چغرزئی یوسی گلبانڑی گنبٹ بونیر میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی سردار سورن سنگھ نے کہاکہ تحریک انصاف عوامی مسائل کے حل کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے اورموجودہ صوبائی حکومت کہ اقدامات کی بدولت عوام کو کافی حد تک ریلیف ملاہے ۔اس موقع پر ضلع بونیر کی عام شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کابھی اعلان کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :