چین کے ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ کویت اوپن2016کے مردوں اورخواتین کے سنگل اعزازات جیت لئے

پیر 21 مارچ 2016 18:16

کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) چین کے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں ذانگ جیکی اور لی ذیاؤ زیا نے اتوار کو یہاں کھیلے جانے والے2016کے آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ ٹور کویت اوپن میں بالترتیب مردوں اورخواتین کے سنگل اعزازات جیت لئے،سیٹ نمبر4ذانگ کو لابیہیئر2013عالمی چیمپیئن شپس میں مردوں کا سنگل اعزاز جیتنے کے بعد سے زیادہ خوش قسمتی سے پالا نہیں پڑاتھا۔

(جاری ہے)

ذانگ نے اپنے ہم وطن مالونگ کو جوکہ ٹاپ سیڈ اور2015کا عالمی چیمپئن ہے،پانچ گیمز میں11-9،11-9،5-11،12-10،11-9 سے شکست دی ذانگ نے چھٹی مرتبہ مینز آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ ٹورکا اعزاز جیتاہے، حیران کن طورپر اس نے 2013میں کویت میں فائنل میں ما کوہرانے کے بعد یہ میچ جیتاہے،ذانگ نے ایک اور چینی کھلاڑی فونگ ذن دانگ کو سیمی فائنل میں11-9,.12-10،3-11،12-9،11-9سے شکست دی۔خواتین کے سنگز فائنل میں لم ژیا نے ایک مرتبہ پھر ڈنگ ننگ کو ہرا کر اعلی اعزاز حاصل کرلیا،لی نے پانچ گیمز میں(11-8،11-9،11-9،2-11،11-16)2015کے ایکشن کو دہرایا۔

متعلقہ عنوان :