بی ایم ڈبلیو فیول پمپ مسئلے کی وجہ سے چین سے6109گاڑیاں واپس منگوائے گا

پیر 21 مارچ 2016 18:14

بی ایم ڈبلیو فیول پمپ مسئلے کی وجہ سے چین سے6109گاڑیاں واپس منگوائے گا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) چین کے اعلی کوالٹی کے نگران ادارے نے پیر کو کہا ہے کہ پرتعیش کارساز ادارہ بی ایم ڈبلیو8اپریل سے چین سے اپنی درآمد شدہ منی سیریز گاڑیاں واپس منگوائے گا،یہ واپسی اس فیول پمپ مسئلے کی وجہ سے ہورہی ہے جس کی وجہ سے ڈرائیونگ کرتے وقت انجن بند ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

یہ بات کوالٹی، نگرانی، انسپکشن اورگارنٹی کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ایک اعلامیہ میں بتائی ہے،یہ گاڑیاں12جون2015اور19نومبر2015کے درمیان تیار کی گئیں تھیں،اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ واپسی سے سرزمین چین میں مجموعی طورپر6109گاڑیاں متاثر ہوں گی، اعلامیہ کے مطابق بی ایم ڈبلیو چائنہ آٹو ماٹیو ٹریڈنگ کمپنی لمٹیڈ بلامعاوضہ خرابی درست کرے گی۔

متعلقہ عنوان :