2015میں غیر قا نو نی طر یقہ سے ہا نگ کا نگ پہنچنے والے پا کستا نی شہر یوں کی تعداد میں اضا فہ

غیر قا نو نی طر یقہ سے ہا نگ کا نگ پہنچنے وا لوں کی حو صلہ شکنی کیلئے قوا نین میں ترا میم کا آغاز ہا نگ کا نگ میں 11ہزار افراسیا سی پناہ حا صل کر نے کے خوا ہشمند ہیں، چینی اخبار

پیر 21 مارچ 2016 18:14

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء)پا کستان سے ہا نک کا نگ جا نے والے غیر قا نو نی تا رکین وطن کی تعداد میں گز شتہ سال دو گنا اضا فہ ریکارڈ کیا گیا،2014میں 358پا کستانی غیر قا نو نی طر یقہ سے ہا نگ کا نگ پہنچے جبکہ 2015میں تعداد 686تک پہنچ گئی۔ایک چینی اخبار میں شا ئع ہو نے والے مضمون میں بتا یا گیا ہے کہ پا کستان کے مقا بلے میں بھا رت سے گزشتہ سال 380شہری غیر قا نو نی طو ر پر ہا نگ کا نگ پہنچنے میں کا میا ب ہو ئے، کشتیوں کے ذ ریعے غیر قا نو نی طو ر پر ان افراد کو ہا نگ کا نگ تک پہنچا یا جا تا ہے۔

دوسری جا نب مغر بی یو رپ جا نے والے غیر قا نو نی تا رکین وطن کی تعداد نا قا بل بیان ہے تا ہم ہا نگ کا نگ اس طر ح کے مسئلے سے ناواقف ہے۔ گز شتہ سال ہانک کا نگ میں گر فتار ہو نے والے غیر قا نو نی تا رکین وطن کی تعداد 2278تھی جبکہ2014 میں یہ تعداد 1180تھی۔

(جاری ہے)

رواں سال صرف جنو ری میں 400غیر قا نو نی تا رکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔غیر قا نو نی تا رکین وطن کی تعداد میں ہو نے وا لا اضا فہ حکام کے لیئے پر یشان کن ہے۔

اس وقت چین، مکا ؤ اور ویتنام سے اسمگلنگ میں ملو ث گر و ہوں کو 3سال قید اور 25ہزار ہا نگ کا نگ ڈالرز کا جر ما نہ عا ئد کیا جا تا ہے۔ہا نگ کا نگ کے سیکیو رٹی بیو رو نے رواں مہینے غیر قا نو نی تا رکین وطن کے حوا لے سے قا نو ن میں تبد یلی کروا نے کی بھی کو شش کی ہے۔نئے قا نو ن کے مطا بق درج زیل تینوں مقا ما ت سے غیر قا نو نی طر یقے سے تا رکین وطن کو ہا نگ کا نگ لا نے والے کو 14سال قید اور5ملین ہا نگ کا نگ ڈالرز کا جر ما نہ ہو گا۔

نئے بھا ری جر ما نے انتہا ئی ضروری ہیں اور اسے عوام کی بھی بھر پو ر حما یت حا صل ہے۔شن یا ن یو نیو رسٹی کے پر وفیسر کے مطا بق ہا نگ کا نگ میں مسا ئل کا اس وقت سا منا کر نا پڑ تا ہے جب غیر قا نو نی تا رکین ملک بدری کے ڈر سے سیا سی پنا ہ کی در خواست دائر کر دیتے ہیں۔جب وہ سیا سی پناہ کی در خواست دائر کر تے ہیں تو ہا نگ کا نگ حکو مت کے پاس انہیں خوراک اور دیگر ضروری اخرا جا ت کیلئے بھی قا نو نی طور پر ر قم ادا کر نا پڑ تی ہے۔

یہ رقم ہا نگ کے عوام کی جا نب سے ادا کیئے جا نیوا لے ٹیکسوں سے ادا کی جا تی ہے۔ان تا رکین وطن کی جا نب سے کیئے جا نے والے ظلم و ستم کے دعووں کی متعلقہ مما لک سے تصد یق میں بھی کئی سال ضا ئع ہو جا تے ہیں۔اس وقت ہا نگ کا نگ میں 11,000افراد سیا سی پناہ حا صل کر نے کے خوا ہشمند ہیں جنہیں حکومت کی جا نب سے مفت خو راک اور ر ہا ئش فرا ہم کی جا تی ہے تا ہم ان لو گوں کو کام کر نے کی اجا زت نہیں دی جا تی۔

ہا نگ کا نگ میں غیر قا نو نی طر یقہ سے دا خل ہو نے والوں کے خلاف اقدا مات اٹھا نا ہوں گے تا کہ یہ لو گ یہاں کی عوام کی سخا وت کا نا جا ئز فا ئدہ نہ اٹھا سکیں۔متعدد مقد مات میں سیا سی پناہ حا صل کر نے کے خوا ہشمند لو گوں کی زند گیاں ہا نگ کا نگ میں ان کے اپنے مما لک کے مقا بلے میں بہت بہتر ہے۔ایک مر تبہ کسی بھی طر یقہ سے یہ ہا نگ کا نگ میں دا خل ہو کر اپنی ز ند گیاں اپنے مما لک کی نسبت ز یا دہ بہتر طر یقے سے گزار تے ہیں۔

اس عمل میں کو ئی خطر ہ نہیں ہو تا بجا ئے اس کہ کہ جن لو گوں نے غیر قا نو نی طور پر دا خلہ میں مدد دی ان کو رقم ادا کی جا ئے۔حکام کہا کہنا ہے اب غیر قا نو نی تا رکین وطن کشتیوں کے ذ ر یعے ہا نگ کا نگ پہنچتے ہیں لہذا اب ایسے قوا نین بنا ئے جا نے چا ہیئں جو ان کشتی ما لکان کو بھی قا نو ن کے کٹہرے میں لا ئیں تا کہ وہ ایسا غیر قا نو نی کا م کر نے سے پہلے کئی مر تبہ سو چنے پر مجبو ر ہو جا ئیں۔