ہنگو پولیو مرض کے سدباب کے لئے ہر طبقہ کو ذمہ درانہ کردار ادا کرنا ہوگا ڈی سی

پیر 21 مارچ 2016 18:02

ہنگو ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء ) پولیو مرض کے سدباب کے لئے ہر طبقہ کو ذمہ درانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ پولیو عملہ کی کسی بھی کوتاہی یاغفلت کومحکمہ صحت کی غیر ذمہ داری سمجھا جائے گآ ٓ۔ حکومت پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام تر وسائل بر وے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ہنگو میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام منعقدہ انجیٹیبل پولیو ویکسینشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی ڈی سی ہنگو احسان اللہ نے کہا کہ ہنگو میں گزشتہ دنوں پولیو کیس سامنے آنا محکمہ صحت ہنگو کی غیر ذمہ داری کا نتیجہ ہے اور غفلت برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موزی مرض سے نئی نسل کو بچانے کے لئے علماء کرام،میڈیا ،علاقہ معززین اور عوام مشترکہ جدوجہد کو یقینی بنائیں تا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل نو کی جا سکے۔