حساس اضلاع میں23مارچ کودن 12 بجے تک موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

سکولوں میں پریڈ اورپنجاب بھر میں وزراء کی سرکاری تقریبات دن دوبجے سے پہلے ختم کرنے کی ہدایت

پیر 21 مارچ 2016 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) پنجاب بھر میں سکیورٹی کے پیش نظر 23 مارچ کو حساس اضلاع میں دن 12 بجے تک موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس آج باقاعدہ اعلان کیا جائے گا جبکہ بڑی شاہراوٴں پرٹریفک کی بحالی کے ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے جہاں سرکاری سکولوں میں پریڈ ہوگی وہاں سیکورٹی کے اضافی انتظامات کئے جائیں علاوہ ازیں پنجاب بھر میں ایسی تقاریب جہاں وزراء بطور مہمان شریک ہیں اور وہ اوپن ایئر ہیں وہ تمام تقاریب دن دوبجے سے پہلے ختم کردیں تاہم تقریب سے پہلے مقامی انتظامیہ سے مشاورت و اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :