ارباز خان اور ملائکہ اروڑا خان کی علیحدگی کی وجہ سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 17:26

ارباز خان اور ملائکہ اروڑا خان کی علیحدگی کی وجہ سامنے آ گئی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء): بھارتی اداکار و ہدایتکار ارباز خان کی ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑا خان سے علیحدگی کی خبریں تو پہلے ہی سے گردش کر رہی ہیں۔ تاہم ان کی علیحدگی کی وجوہات پر ہمیشہ ہی پردہ رہا جس سے کوئی بھی آگاہ نہیں ہے۔ حال ہی میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملائکہ اروڑا خان نے اپنے دیور سلمان خان کی بھی ایک نہ سنی اور صلح کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے طلاق فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تاہم اب ان دونوں کے مابین علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور ملائکہ اروڑا خان کے مابین علیحدگی کی وجہ یہ ہے کہ ارباز خان کامیاب اداکار اور ہدایتکار نہیں ہیں۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ ملائکہ اروڑا خان نے ہمیشہ ہی خود کو خان فیملی سے علیحدہ محسوس کیا ہے۔ جبکہ ملائکہ کو سلمان خان سے بھی کافی اختلافات رہے ہیں جنہوں نے ان کے فیشن انتخابات اور دوستوں سمیت دیگر متعدد چیزوں کو بھی کبھی پسند نہیں کیا۔ کچھ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کچھ عرصہ سے ملائکہ اروڑا خان اپنے بیٹے کا خرچ بھی خود ہی اٹھا رہی ہیں جس سے یہ بات ظاہر ہے کہ انہوں نے طلاق لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔