میانمار میں نئی پارلیمان نے حکومتی وزرا کی تعداد میں کمی کیلئے بل کی منظوری دیدی

پارلیمان میں بل کے حق میں 611 ، مخالفت میں 3 ووٹ پڑے

پیر 21 مارچ 2016 16:59

نیپیداو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) میانمار میں نئی پارلیمان نے حکومتی وزرا کی تعداد میں کمی کیلئے بل کی منظوری دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزرا کی تعداد میں کمی کے لیے میانمار کی پارلیمان میں ووٹنگ ہوئی ۔

(جاری ہے)

نومنتخب صدر ہیٹن کیا نے قانون سازوں کو بتایا کہ 15 وزارتیں ختم کر کے حکومت چار ملین ڈالر کی بچت کرے گی، تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ حکومتی ملازمین کی تعداد کم نہیں کی جائے گی۔ پارلیمان میں اس بل کے حق میں 611 جب کہ مخالفت میں تین ووٹ پڑے۔ 8 نومبر کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے آنگ سان سوچی کی جماعت کی جانب سے یہ پہلا قانونی بل تھا۔

متعلقہ عنوان :