فلائی دبئی طیارہ حادثہ،روسی ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا

پیر 21 مارچ 2016 16:59

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء )فضائی کمپنی فلائی دبئی کے طیارے کے حادثے کے بعد روس کے جنوبی شہر روستوف آن ڈون کا ہوائی اڈا دوبارہ کھول دیا گیا ،2 روز قبل اس ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرتے ہوئے فلائی دبئی کا اطیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں ہوائی جہاز پر سوار تمام 62 افراد مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے جنوبی شہر روستوف آن ڈون کا ہوائی اڈافلائی دبئی کے طیارے کے حادثے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق دبئی سے روستوف آنے والا یہ جہاز لینڈگ کی دوسری کوشش کے دوران تباہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حادثے کی وجہ شدید بارش اور تیز ہوائیں بنیں۔