روس میں6.6 شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

پیر 21 مارچ 2016 16:59

روس میں6.6 شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) روس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی ریکٹر سکیل پر شدت6.6 ریکارڈ کی گئی تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرالکاہل سے متصل روس کے کمچٹکا صوبہ میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا ۔امریکہ کے ارضیاتی سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 30 کلومیٹر نیچے، روس کے کوماندوسکیاوستراو سے 225 کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف تھا۔تاہم بحرالکاہل سنامی الرٹ مرکز نے کہا ہے کہ اس سے سونامی آنے کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :