سندھ حکومت نے اچھی شہرت کے افسران کی پولیس میں تعیناتی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا

پیر 21 مارچ 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) سندھ حکومت نے اچھی شہرت کے افسران کی پولیس میں تعیناتی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو سندھ حکومت نے اچھی شہرت کے افسران کی پولیس میں تعینات کیلئے وفاق کو خط لکھ دیاہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کی کاوشوں سے 4 افسران کی سندھ پولیس میں تعیناتی کا امکان ہے، افسران میں ایڈیشنل آئی جی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، آر پی او مالاکنڈ شامل ہیں۔ ڈی آئی جی موٹرویز اور ایف آئی اے میں جاوید اکبر کی بھی تعیناتی شامل ہے،چاروں افسروں کی سندھ پولیس میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چاروں افسر سندھ پولیس میں اہم عہدوں پر تعینات کئے جائینگے

متعلقہ عنوان :