اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائے تو ”گونواز گو “کا نعرہ سچ ثابت ہوسکتا ہے

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا پر یس کا نفر نس سے خطاب

پیر 21 مارچ 2016 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائے تو ”گونواز گو “کا نعرہ سچ ثابت ہوسکتا ہے ‘ہر کوئی وزیر اعظم بننے کی بات چھوڑ دیں تو پھر ہی اپوزیشن جماعتوں کا گر ینڈ الائنس بن سکتا ہے ‘ ایم کیوایم ملک دشمن جماعت نہیں مگر انکے کچھ لوگ غیر ملکی اشاروں پر کام کرتے رہے ہیں ‘مصطفی کمال اپنی جماعت کانام ایم کیوایم پاکستان رکھ لیں ‘پر ویزمشرف نے حکومت سے کوئی معافی مانگی اور نہ ہی ڈیل ہوئی ہے وہ ضرور پاکستان واپس آئیں گے ‘پر ویز مشرف کے معاملے پر پار لیمنٹ کا مشتر کہ اجلاس بلانا غلط ہوگا ‘مردوں کو کڑے لگانے اور تحفظ حقوق نسواں بل سے طلاقوں کی شر ح میں اضافہ ہوگا ‘رینجرز پر الزام تراشی فوج پر تہمت لگانے کے متراد ف ہے ‘سندھ میں مصطفی کمال کے کمال کی طر ح پنجاب میں بھی جمال ہو سکتا ہے ‘اورنج لائن ٹر ین کا منصوبہ بن تو جا ئیگا مگر چلے گا کب پتہ نہیں ‘پاکستان بھارت سے نظر یہ ضرورت کے تحت میچ ہارا ہے‘لوڈشیڈ نگ ختم کر نیکا نعرہ لگانے والوں نے کچھ نہیں بدلا آج بھی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز اپنی رہا ئش گاہ پر پر یس کا نفر نس کے دوران مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایم کیوایم میں بہت پڑ ھے لکھے اور چھے لوگ موجود ہے اور میں سمجھتاہوں کہ ایم کیوایم ملک دشمن جماعت نہیں مگر اس میں کوکچھ لوگ ایسے ہیں جو غیر ملکی اشاروں پر کام کرتے رہے ہیں اور جہاں تک مصطفی کمال کا تعلق ہے تو وہاں سندھ میں کمال دکھا رہے ہیں اور انکے ساتھ صرف ایم کیوایم کے اپنے لوگ ہی نہیں دوسری جماعتیوں سے بھی لو گ آسکتے ہیں وہ کمال کیساتھ ساتھ جمال بھی دکھا ئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس پرویز مشرف کو بیرون ملک بجھوانے کے سوا کوئی چار ہ نہیں تھا مگر پر ویز مشرف نے بتایا ہے کہ ان کی حکومت سے کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی ہے اور نہ ہی پرویز مشرف نے حکومت سے کوئی معافی مانگی ہے اور شیخ رشید جو باتیں کر رہے ہیں وہ غلط نہیں ان میں حقیقت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی رینجرز پر الزام تراشی نہیں کر نی چاہیے کیونکہ ایسا کر نا اصل میں فوج پر تہمت لگانے کے مترادف ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اپنی جانوں کے نذرانے دے رہی ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک افواج کو سپورٹ کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا میں خواتین کے حقوق کیلئے انکے ساتھ ہوں مگر مردوں کے کڑے لگانے سے ملک میں طلاقوں کی شر ح میں اضافہ ہوگا اس لیے ہمارے بھی تحفظ حقوق نسواں بل کے حوالے سے تحفظات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تر جیح عوامی مسائل کا حل نہیں اس لیے پٹرول تو حکومت نے سستا کر دیا ہے مگر ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل آج بھی موجودہیں اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ بھی گر میوں کے آغاز میں ہی شروع ہو چکی ہے ۔

اپوزیشن جماعتوں کے گر ینڈ الائنس کے متعلق سوال کے جواب میں (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہر کوئی وزیر اعظم کا امیدوار ہے جب تک وزیر اعظم بننے کے امیدوار کم نہیں ہوں گے اس وقت تک گر ینڈ الائنس نہیں بن سکتا اگر ویزر اعظم کے امیدوار کم ہوں گے تو اپوزیشن جماعتوں کا گر ینڈ الائنس بن سکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک ہوجائے تو ملک میں گونوازگو کا نعرہ سچ ثابت ہوسکتا ہے ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم بھارت سے نظریہ ضرورت کے تحت ہاری ہے اور اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نظریہ ضرورت کیا تھا اور کسے نظریہ ضرورت کہا جا سکتا ہے اس کا فیصلہ آپ خود کرلیں۔