خیبرپختونخوا میں این جی اوز کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ
پیر 21 مارچ 2016 16:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئی ڈی پیز اور مختلف کمیونٹیز کیلئے ریلیف کاکام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے پی ڈی ایم اے نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔
(جاری ہے)
مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ کے بعد ہی غیر سرکاری تنظیموں کو مزیدکام کرنے کی اجازت دی جائے گی،پی ڈی ایم اے کے مطابق غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی جانچنے کرنے کیلئے 7 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہر ٹیم 6 ارکان پر مشتمل ہے، جو مختلف اضلاع میں قدرتی آفات کے متاثرین اور خطرات سے دوچار افرادسے ملاقات کے بعد این جی اوز کی کارکردگی رپورٹ تیار کریگی، حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی این جی اوز کو مزیدکام کی اجازت دی جائے گی۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 30 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں کو پی ڈی ایم اے نے این او سیز جاری کررکھی ہیں، یہ اجازت نامے 2015 ء اور 2016 ء کے دوران جاری کئے گئے۔این او سیز کا دورانیہ 1 سے 6 ماہ کا ہے، یہ غیر سرکاری تنظیمیں صوبے کے 4 اضلاع بنوں، لکی مروت ، ڈی آئی خان اور کرک میں آئی ڈی پیز کیلئے کام کررہی ہیں ‘ 11 اضلاع میں مختلف کمیونٹیز کی بحالی میں بھی این جی اوزمصروف ہیں، جن میں سے 12 این جی اوز کیاجازت ناموں میں رواں سال توسیع کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.