قزاقستان میں صدر نذربائییف کی جماعت نے بھاری اکثریت حاصل کرلی

انتخابات میں اوٹان پارٹی کو قریب 82 فیصد ووٹ پڑے، دیگر دو جماعتیں اک زول پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی 7فیصد ووٹوں کی کم سے کم حد عبور کرنے میں کامیاب رہیں،ابتدائی نتائج

پیر 21 مارچ 2016 16:18

آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان میں گزشتہ روز منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں صدر نور سلطان نذر بائییف کی اوٹان پارٹی نے بھاری اکثریت حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق قزاقستان میں گزشتہ روز منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں صدر نور سلطان نذر بائییف کی اوٹان پارٹی نے بھاری اکثریت حاصل کر لی ہے ۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ان انتخابات میں اوٹان پارٹی کو قریب 82 فیصد ووٹ پڑے۔ ان انتخابات میں دیگر دو جماعتیں اک زول پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی 7فیصد ووٹوں کی کم سے کم حد عبور کرنے میں کامیاب رہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے تحت قزاقستان میں اس بار بھی ایوانِ زیریں میں صرف تین ہی جماعتیں شامل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :