صومالیہ، الشباب کا فوجی اڈے پر حملہ،6 اہلکار ہلاک، جنگجوں نے کئی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا

پیر 21 مارچ 2016 16:15

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں شدت پسند گروہ الشباب کے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 6 اہلکارہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جنگجوں نے موغادیشو کے جنوب میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پر لانتابر کے علاقے میں پیر کی صبح فوجی اڈے پر دو مختلف اطراف سے حملہ کیا جس میں کم از کم6 فوجی ہلاک ہو گئے۔

حملے کے دوران جنگجوں نے کئی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔

(جاری ہے)

اس حملے سے قبل پڑوسی ملک کینیا کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ہفتے اور اتوار کو دو مختلف کارروائیوں میں کینیا کے فوجیوں نے دوران الشباب کے 34 جنگجوں کو ہلاک کیا تھا جب کہ اس دوران کینیا کے دو فوجی بھی مارے گئے۔الشباب کے خلاف کارروائی کرنے والے افریقن یونین مشن میں کینیا کے فوجی بھی شامل ہیں۔

صومالیہ میں الشباب کے شدت پسندوں کے خلاف امریکی ڈرون سے کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔افریقی یونین کے فوجی دستے 2007 سے صومالیہ میں تعینات ہیں جو الشباب کے خلاف مقامی فوجی دستوں کی مدد کر رہے ہیں۔اگرچہ مقامی فورسز نے افریقی دستوں کی مدد سے ملک کے وسیع علاقے پر سرکاری عمل داری بحال کر رکھی ہے لیکن اب بھی الشباب کے جنگجوں نے مہلک حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :