کراچی: متحدہ کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو رینجرز کی تحویل میں‌دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 15:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو 90 روزہ یمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شاہد پاشا کو گذشتہ روز گرفتار کیا جس کے بعد انہیں انسداد دہشت گردی کے منتظم جج کے رو برو پیش کیا گیا۔ عدالت میں رینجرز کی جانب سے شاہد پاشا کی 90 روزہ نظر بندی کے لیے کی گئی درخواست منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

رینجرز لاء آفیسر کا کہنا ہے کہ شاہد پاشا عسکری ونگ کی سر پرستی، اسلحہ فراہم کرنے ، سہولت کاری سمیت ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں بھی براہ راست ملوث رہے ہیں۔ رینجرز لاء آفیسر نے بتایا کہ شاہد پاشا کو حساس اداروں کی رپورٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ شاہد پاشا کو گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ رینجرز تحویل کے دوران ملزم سے ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :