چین نے کشش ثقل کی لہروں پر تحقیق کیلئے منصوبے پر کام شروع کر دیا

پیر 21 مارچ 2016 15:24

گانگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) چین نے کشش ثقل کی لہروں پر تحقیق کرنے کیلئے ایک ریسرچ پراجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے ، یہ منصوبہ ”تیان کن “ کے نام سے گانگ ژو کے ساحلی شہر ژو ہائی میں تعمیر کیا جارہا ہے ، اس پروگرام کی اصل محرک سنیات سین یونیورسٹی ہے ، منصوبے کا سنگ بنیاد گذشتہ روز رکھا گیا ، اس کے لئے 30ہزار مربع میٹر پر عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جبکہ 10ہزار مربع میٹر پر ایک اعلیٰ کوالٹی کی لیبارٹری اور 5 ہزار مربع میٹر پر رسد گاہ تعمیر کی جائے گی ، اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی ریسرچ کیلئے عملہ بھی بھرتی کررہی ہے جس میں بڑی تعداد میں چینی سائنسدان بھی شامل ہیں ، اس منصوبے پر 2.3ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ چار مرحلوں میں آئندہ 15سے 20سال میں مکمل ہو گا ، اس منصوبے کے تحت 3خلائی سیٹلائٹ لہروں کا سراغ لگانے کیلئے بھیجی جائیں گی ، امریکہ کی طرف سے کشش ثقل کی لہروں کی دریافت کے بعد دنیا بھر میں سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں کام کی رفتار تیز کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تیان کن کے مقابلے میں دو ملکی کمپنیاں بھی کام کررہی ہیں ، چینی سائنسدانوں نے 16فروری کو تیجی کے نام سے ایک تحقیقی پروگرام کے نام سے اعلان کیا تھا جس کے ذریعے بلیک ہول سے کشش ثقل کی لہروں کا مطالعہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :