ا ستنبول میں حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا تعلق شدت پسند تنظیم داعش سے تھا ‘ ترکی

پیر 21 مارچ 2016 15:18

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) ترکی نے کہا ہے کہ ا ستنبول میں حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا تعلق شدت پسند تنظیم داعش سے تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق تر ک وزیرِداخلہ ایفکن اعلیٰ کے مطابق استنبول میں حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا تعلق داعش سے تھا ‘خود کش حملہ آور کی شناخت محمد اوزترک کے نام سے ہوئی ہے، وہ 1992 میں غازیانتپ میں پیدا ہوا تھا اور داعش کا سرگرم رکن تھا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اب تک پانچ افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہفتے کا وحشیانہ حملہ 1992 میں غازی عینتاب میں پیدا ہونے والا محمت اوزترک نے کیا تھا اور اس کا تعلق دولتِ اسلامیہ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :