کراچی،کلفٹن میں غیر قانونی سائن بورڈز اور بِل بورڈز اتار لئے گئے

پیر 21 مارچ 2016 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلدیہ عظمی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سائن بورڈز اور بِل بورڈز اتار لئے۔

(جاری ہے)

بلدیہ عظمی کے اہلکاروں نے کلفٹن دو تلوار اور تین تلوار میں غیر قانونی طور پر لگے سائن بورڈز ہٹا لئے۔بلدیہ عظمی کے مطابق عدالتی احکامات کے مطابق سائن بورڈز ہٹائے جا رہے ہیں۔ شہر کے دیگر علاقوں اور سڑکوں پر لگے غیر قانونی سائن بورڈز اور بل بورڈز ہٹا لئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :