کیچ ‘ بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ ‘ جوابی کارروائی میں دو شدت پسند مارے گئے ‘راہگیر بچی جاں بحق

پیر 21 مارچ 2016 14:57

کیچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں دو شرپسند ہلاک ہوئے ، فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر بچی بھی جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کا ایک قافلے گزررہا تھا کہ مسلح افراد نے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کردی،سیکورٹی کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی ‘سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو شرپسند ہلاک ہوگئے ‘اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر بچی بھی جاں بحق ہوگئی ‘واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :