لاپتہ افراد کیس ‘ سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی رینجرز ‘ آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کردئیے

پیر 21 مارچ 2016 14:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے 70 سے زائدافراد کی گمشدگی سے متعلق دائر درخواستوں پر ڈی جی رینجرز ‘ آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کردیے۔70 سے زائدافراد کی گمشدگی سے متعلق دائر درخواستوں پر جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ ہارون، فراز، عمران، شاہد عرف بابو،راشد بلوچ ،یاسر، ساجد، زاہد، جاوید گل محمد سمیت دیگر افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا ہے،کئی روز گزرجانے کے باجود ان فراد کو کسی عدالت میں پیش کیا گیا نہ ہی ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ گمشدہ افراد اگر کسی جرم میں ملوث ہیں تو انھی عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے مزید کارروائی کے لیے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ اور دیگر فریقین کو 11 اپریل تک نوٹس جاری کردیے۔

متعلقہ عنوان :