کراچی ‘ فیروز آباد میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بچے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

پیر 21 مارچ 2016 14:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے فیروز آباد میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بچے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمہ فیروز آباد تھانے میں بچے کے والد شوکت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ‘ایف آئی آر میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کی دفعہ 302 کے تحت ملزم ٹھہرایا گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) رشید ملک نے کہا کہ گارڈ کا ردعمل فطری تھا، حالات کو دیکھتے ہوئے گارڈز کو رات کے وقت اسلحہ لوڈ رکھنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ خوفناک ماسک پہن کر کوئی پیچھے سے آئے گا تو یہی ہوگا۔ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کے مطابق علی حسن ماسک پہن کر سائیکل چلارہا تھا اور جونہی امیر خسرو روڈ پر سی پی ایل سی چوکی کے قریب پہنچا تو وہاں کھڑے نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی۔ایس پی گلشن نے کہاکہ ماسک پہنے بچے کو دیکھ کر سکیورٹی گارڈ غلام نبی ڈر گیا اور بوکھلاہٹ میں اس نے فائرنگ کر دی ۔

متعلقہ عنوان :