مسرت عالم بٹ سے بارہمولہ جیل میں محمد شفیع ریشی کی قیادت میں وفدکی ملاقات

پیر 21 مارچ 2016 14:45

سرینگر ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماایڈ وکیٹ محمد شفیع ریشی کی قیادت میں ایک وفد سے بارہمولہ جیل میں نظربند سینئر حریت رہنما اورمسلم لیگ کے چےئرمین مسرت عالم بٹ سے ملاقات کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ملاقات کے دوران حریت رہنماؤں نے شہدا ء کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو سرفروش اپنی زندگیوں کی قربانیاں پیش کررہے ہیں، کشمیری قوم ان کی مقروض ہیں۔

وہ ہمارے کل کے لیے اپناآج قربان کرکے ہم پر ایک بھاری ذمہ داری ڈال دیتے ہیں۔ ملاقات میں مقبوضہ علاقے کی موجود سیاسی صورتحا ل پر تبا دلہ خیال کیاگیا ۔ حریت رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں خون خرابہ جاری ہے اور قیمتی انسانی زندگیوں کا زیاں ہورہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارا حقِ آزادی سلب نہ کیا ہوتا تو ہمارے نوجوان قلم اور کاغذ کے بجائے بندوق اٹھانے پر مجبور نہ ہوتے۔

کشمیری بنیادی طور پر امن پسند لوگ ہیں اور وہ اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ ملاقات میں بھارتی حکمرانوں پر زور دیا گیا کہ وہ ضد اور ہٹ دھرمی ترک کرکے زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ حریت رہنماؤں نے حصول آزادی کے لیے جدوجہد میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ۔ وفد نے مسرت عالم بٹ کی مسلسل نظربندی پر ان کے جذبہ استقلال کو سلام پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :