مقبو ضہ کشمیر،بانڈی پورہ میں قابض انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

پیر 21 مارچ 2016 14:45

سرینگر ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ میں مقامی لوگوں اور تاجروں نے پیر کو قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں انتظامیہ کی ناکامی کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرہ پرانے بس سٹینڈ سے شروع ہوا ، اس دوران مظاہرین نے خبر دار کیا کہ اگر ان کے مسائل حل نہ کئے گئے تو وہ احتجاجی تحریک چلائیں گے اور ہڑتال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین نے بانڈی پورہ کو بدعنوانی کا اڈہ اور سرکاری دفاتر کوعوام کے لیے عذاب بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ کے مرکزی بازار سمیت شہر کا ہرحصہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل شبیر احمد نے کہا قابض انتظامیہ ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ قابض انتظامیہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور ہرجگہ پر کرپشن عام ہوچکی ہے۔