پر امن گلگت بلتستان خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے،صوبا ئی وزیرڈاکٹر اقبا ل

پیر 21 مارچ 2016 14:43

گلگت ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) صوبا ئی وزیرتعمیرات ڈاکٹر اقبا ل نے کہا ہے کہ پر امن گلگت بلتستان خطے کی عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔شہید سیف الرحمٰن کی خطے میں قیام امن کیلئے دی گئی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔

(جاری ہے)

2016ء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں شہید امن سیف الرحمٰن کی علاقے کیلئے امن وبھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ شہید امن کے حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شرکت کریں گے ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن کے قیام کے ساتھ ساتھ خطے میں تعمیر وترقی کیلئے بھر پوراقدامات کر رہی ہے۔