ایبٹ آباد،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا ڈاکٹر انور سدید کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 21 مارچ 2016 14:43

ایبٹ آباد ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے معروف شاعر ،ادیب اور محقق ڈاکٹر انور سدید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اردو لٹریچر میں خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے ڈاکٹر انور سدید کی روح کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے ۔