ارجنٹائن کے ساحلی محافظوں نے چینی ماہی گیرکشتی ڈبو دی

پیر 21 مارچ 2016 14:39

بیونس آئرس ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) ارجنٹائن کے ساحلی محافظوں نے چینی ماہی گیرکشتی ڈبو دی تاہم عملے کے ارکان کو بچا لیا ۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابقکوسٹ گارڈ نے چین کی کشتی لی یان یوان یو 010 کو تباہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کشتی ارجنٹائن کی سمندری حدود میں غیرقانونی طور پر ماہی گیری میں مصروف تھی ۔ کوسٹ گارڈ کہنا ہے کہ چینی کشتی سے پہلے ریڈیوکے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وارنگ دی گئی جس پر عمل نہ کرنے پرکشتی کو شوٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے۔کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے انھوں نیارجنٹائن میں چینی سفارتی عملے کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔