قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور پی سی بی کی تشکیل نو، پنجاب اسمبلی میں‌دو قراردادیں‌جمع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 14:38

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور پی سی بی کی تشکیل نو، پنجاب اسمبلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور پی سی بی کی تشکیل نو کے لیے قراردادیں جمع کروائی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی تشکیل نو کے لیے قرارداد اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کا متن تھا کہ سابق کھلاڑیوں کی مشاورت سے پی سی بی کی تشکیل نو کی جائے۔

دوسری قرارداد قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص اور مایوس کن کارکردگی پر حکومتی رہنما طاہر جمیل نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی۔ اس قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ شاہد آفریدی کو کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ نیا متفقہ کپتان لایا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کی کپتانی کسی ایسے شخص کو سونپی جائے جس کی قیادت میں ٹیم متحد ہو کر کھیلے۔