انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے چارج سنبھالتے ہی اپنی سکیورٹی ختم کر دی

پیر 21 مارچ 2016 14:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر بشیر میمن کو دبنگ کے نام سے جانے جاتے ہیں چارج سنبھالتے ہی اپنی سکیورٹی ختم کر دی۔ 9اہلکاران کو ہٹا کر صرف ایک حوالدار اپنے ساتھ رکھ کر نئی مثال قائم کر دی نہ دربان نہ گاڑی کا دروازہ کھولنے کے لیے ملازم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی جی آزاد کشمیر بشیر میمن نے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کا چارج سنبھالتے ہی اپنے ساتھ سیکورٹی پر تعینات نفری میں کمی کردی 10پولیس اہلکار اور افسروں کو ہٹا کر صرف ایک حوالدار اپنے ساتھ رکھ لیا جبکہ گاڑی کا دروازہ کھولنے والے آفس کا دروازہ کھولنے والوں کی چھٹی انسپکٹر جنرل پولیس نے آزاد کشمیر میں نئی مثال قائم کر دی اب ضرورت اس امر کی ہے کہ کیا آزاد کشمیر پولیس میں جو گروپ بندی جس میں ایک گروپ میرٹ کی پامالی کرنے اور چا پلوسی کرنے والا ہے دوسرا پولیس کی ساکھ خراب کرنے کے لیے سب سے آگے ہے جبکہ تیسرا میرٹ اور حق کی جنگ لڑنے والوں میں شامل ہے ان گروپوں کو ختم کر کے تیسرا گروپ بنانے میں کامیاب ہونگے یا پھر اسی طرح یہ نظام چلتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :