آزاد کشمیر میں کشمیر کونسل کے انتخابات ملتوی ہونے کا امکان

پیر 21 مارچ 2016 14:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) آزاد کشمیر میں کشمیر کونسل کے انتخابات ملتوی ہونے کا امکان‘ لابنگ شروع دوبڑوں کی خفیہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں غوروفکر شروع کشمیر کونسل کے ممبران کی مدت 15مارچ کو ختم ہو چکی لیکن تاحال شیڈول کا اعلان نہ کیا جاسکا اسلام آباد میں دوبڑے رہنماؤں کی خفیہ ملاقاتوں میں کشمیر کونسل کے انتخابات مقرروقت کے بجائے مرکزی عام الیکشن کے بعد کروانے کی حکمت عملی طے کر لی گئی کشمیر کونسل کی کئی دولت مند امیدواروں سے مرکزی الیکشن کی مہم کے لیے رقم بٹورنے کے لیے پہلے مرحلے پر ووٹر لسٹیں کالعدم ہونے اور فہرستوں میں امیدواروں کے نام نہ ہونے کی پالسی لی جائے گی۔

اور اسی دوران مرکزی انتخابات کا اعلان ہو جائے گا اعلان کے بعد دوسرا عذر مرکزی انتخابات کا وہوگا اس وقت پیپلزپارٹی کے دو ن لیگ اورمسلم کانفرنس کا ایک ایک ممبر کشمیر کونسل سے جبکہ آئندہ انتخابات کے بعد سیاسی گہما گہمی اور طرف چلی جائیگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بڑاووٹ بین رکھنے والے پارٹیوں کے مختلف رہنماؤں کے ذریعے ممبر بننے والے کسی امیدوار سے بھتہ وصول کر چکے بعد میں الیکشن ملتوی ہونے کا بہانہ کیا جائے گا۔ مختلف امیدواروں سے رقم بٹورنے کی افواہیں بھی گردش کرنے لگی ہیں البتہ کشمیر کونسل کے انتخابات میں تاخیر ہوگی ملتوی ہونے کا امکان کم ہے۔

متعلقہ عنوان :