اسرائیل کا ابراہیم دوابشہ کے مکان کو نذر آتش کئے جانے کی خبرخفیہ رکھنے کا فیصلہ

پیر 21 مارچ 2016 14:32

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ابراہیم محمد دوابشہ نامی ایک فلسطینی شہری کے مکان کو نذر آتش کئے جانے کی تفصیلات میڈیا کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے اسرائیلی عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ ابراہیم دوابشہ کے مکان میں آگ لگائے جانے سے متعلق خبر 20 اپریل تک خفیہ رکھے۔