خیبرپختونخوا میں بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34ہو گئی‘سب سے زیادہ ہلاکتیں چترال میں ہوئیں

پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں سے ہلاکتوں و نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں

پیر 21 مارچ 2016 14:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا میں بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34ہو گئی،سب سے زیادہ ہلاکتیں چترال میں ہوئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34ہو گئی ہے اور سب سے زیادہ9 ہلاکتیں چترال میں ہوئیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث112 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے، بارشوں کے باعث 154 مویشی ہلاک ہوئے ہیں، بارشوں کے باعث چترال، لوئر دیر اور اپر دیر میں نقصانات ہوئے ہیں جبکہ ایبٹ آباد، بنوں، ٹانک اور لکی مروت میں بھی مکانات کو نقصان پہنچا ہے

متعلقہ عنوان :