کورنگی میں ڈبل روڈ پر رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 14:19

کورنگی میں ڈبل روڈ پر رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : کراچی کے علاقہ کورنگی میں ڈبل روڈ پر رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ ہوا۔ حملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ کریکر حملے میں فی الوقت کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کے بعد ہی مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ تین روز قبل بھی کورنگی کراسنگ پر رینجرز کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :