لاہور ہائیکورٹ نے پبلک اکاو نٹس کمیٹی کو فعال بنانے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 مارچ 2016 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے وکیل نے شیرا زذکاءنے عدالت کوبتایا کہ حکومت نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کو غیر فعال کر دیا جس کی وجہ سے پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے روبرو ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پیش نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

شیزار ذکاءایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ ضلعی حکومتوں کے بجٹ میں دو سو ارب روپے کی خود برد کا خدشہ ہے. آڈیٹر جنرل کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ضلعی حکومتوں کا آڈٹ کر کے رپورٹ گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے. جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو انیس اپریل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :