امریکی وزیر خارجہ جان کیری 3 روزہ دورے پر کل روس جائیں گے

پیر 21 مارچ 2016 14:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کل (منگل) کو تین روزہ دورے پر روس روانہ ہوں گے جہاں وہ روسی قائدین کے ساتھ داعش کیخلاف بین الاقوامی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کرے گی ،امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری 22 سے25 مارچ تک روس کا دورہ کررہے ہیں جان کیری اپنے دورے کے دوران روسی حکام کے ساتھ انٹرنیشنل شام معاون گروپ کی مساعی پر بات چیت کریں گے جو عارضی جنگ بندی معاہدہ کی برقراری سے متعلق ہے ،ان کا کہنا تھا کہ داعش کے خلا ف کارروائیوں کے ساتھ محصور علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ جان کیری روسی حکام کے ساتھ یوکرائن اور منسک معاہدوں کے مکمل نفاذ پر بھی بات چیت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :