فلسطین میں یہودی آباد کاری امن امکان کو کم کررہی ہے ‘جوبائڈن

پیر 21 مارچ 2016 13:39

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) امریکا کے نائب صدر جو بائڈن نے کہاہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری میں توسیع امن کے امکانات کو کم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے نائب صدر جو بائڈن نے امریکا اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب میں اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے حل کیلئے اپنا وعدہ نبھائے اور کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستوں کی تشکیل کے عمل پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری امن کے امکانات کو کم کررہی ہے ‘ فلسطین کی زمینوں پر قبضے، وہاں پر چوکیوں کا قیام اور اس زمین پر مزید یہودیوں کیلئے آبادیوں کی تعمیر کا منظم عمل 2 ریاستی حل کو امکانات کو ختم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :